1 جون 2014 - 10:18
اغواء ہونے والے باڈرز سیکیورٹی اہل کارکی امریکہ میں پناہ لینے کے دعوے مسترد

رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے آج تھران میں دھشتگرد گروہ جیش العدل کے افراد کی جانب سے اغواء ہونے والے سیکیورٹی اہل کار جمشید دانائی فر کے امریکہ میں پناہ لینے پر مبنی پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلے میں تھران کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

ابنا:  ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے سے اغواء ہونے والے سیکیورٹی اہل کار دانائی فر کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سفارتی طریقے سے اس سلسلے میں تحقیقات کررہا ہے۔ واضح رہے کہ دھشتگرد گروہ جیش العدل کے دھشتگردوں نے فروری 2014  کے آوائل میں ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے پانچ ایرانی باڈرز سیکیورٹی اہل کاروں کو اغواء کرلیا تھا۔ دھشتگرد گروہ جیش العدل نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے سیکیورٹی اہل کار دانائی فر کو شہید کردیا ہے، لیکن اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے، چھ اپریل 2014 کو کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں چار ایرانی سیکیورٹی اہل کاروں کو دھشتگردوں نے رہا کردیا گیاہے اور جمشید دانائی فر کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

.......

/169